مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی

3 Mar, 2022 | 05:08 PM

Sughra Afzal

(شہزاد خان) تبدیلی سرکار کے دور میں عوام کیلئے 2 وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا،  مافیا ایک کے بعد ایک چیز مہنگی کررہا ہے، درجہ دوم کے بعد درجہ اول گھی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے اضافہ کردیا گیا۔

تبدیلی سرکارکےعوام کو ریلیف دینے کے دعوے زبانی جمع خرچ تک محدود ہوگئے،  اشیاضروریہ کی قیمتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں جس سے عام آدمی کا جینا محال ہوگیا ، لاہور میں درجہ دوم اور درجہ اول کے گھی اورآئل کی قیمتیں بڑھانے کی میراتھن ریس جاری ہے اور اس مرتبہ درجہ اول کےگھی کی قیمتیں سب سے آگے نکل گئیں، درجہ اول گھی 450 روپے سے بڑھ کر 470 روپے کلو فی کلوگرام تک پہنچ گیا۔

اسی طرح درجہ اول کا5 کلو پاؤچ پیک 2250 روپے سے بڑھا کر2 ہزار345 روپے کا ہوگی۔کمپنیز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پرچون فروشوں کو آئندہ سپلائی نئے ریٹ پر ہوگی۔

دوسری جانب ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن لاہور نے دودھ کی قیمت میں 10 روپے فی لٹر اضافہ کردیا، شہر کے اطراف کیٹل فارمز میں دودھ کی قیمت 122 روپے 50 پیسے سے بڑھ کر 133 روپے تک پہنچ گئی۔

صدر لاہور ڈیری اینڈ کیٹل فارمز ایسوسی ایشن محمد خان بابر بھٹی کا کہنا ہے کہ مسلسل خسارے میں دودھ نہیں بیچ سکتے، اس لئے 10 روپے فی لٹر دودھ کی قیمت بڑھا دی ہے، کیٹل فارمز پر دودھ مہنگا ہونے کے بعد شہر میں دکانوں پر بھی دودھ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں