ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلال یاسین قاتلانہ حملہ کیس: حسیب وکی کے والد اور بھائی کی ضمانت کنفرم

بلال یاسین قاتلانہ حملہ کیس: حسیب وکی کے والد اور بھائی کی ضمانت کنفرم
کیپشن: Bilal yaseen case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  لیگی رہنما بلال یاسین قاتلانہ حملہ  کیس کے  مبینہ  ماسٹر مائنڈ   حسیب وکی کے والد اور بھائی کی عبوری ضمانتیں کنفرم ہوگئیں۔ 

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر   نے ملزمان میاں حامد محمود اور اسد حامد  کی عبوری ضمانت کی درخواست پرسماعت کی۔ ملزمان کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ  پیش ہوئے ۔ میاں حسیب وکی کے والد میاں حامد محمود اور بھائی  اسد حامد   بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکیل نے عدالت میں دلائل  دئیے کہ   بلال یاسین کے بہنوئی خواجہ ہارون کے ضمنی بیان پر ملزمان کو حملہ کا  ماسٹر مائنڈ  بتایا گیا  ہے۔حالانکہ ملزمان کو  12دن کی تاخیر سے بد نیتی کی بنیاد پر ملوث کیا گیا ۔گواہ خواجہ ہارون سے حسیب وکی کی پرانی مقدمہ بازی چل رہی ہے۔

عدالت نے فریقین کے وکلاء کے  دلائل کے بعد  فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor