ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کون سے رجسٹرڈ پبلشرز قرآنی قاعدہ چھاپ سکیں گے؟ جانیے

کون سے رجسٹرڈ پبلشرز قرآنی قاعدہ چھاپ سکیں گے؟ جانیے
کیپشن: Quran
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: پرائمری سے انٹرمیڈیٹ تک ناظرہ قرآن پڑھانے کا معاملہ، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ سے رجسٹرڈ پبلشرز قرآنی قاعدہ چھاپنے کے مجاز ہوں گے۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ سے رجسٹرڈ پبلشرز قرآنی قاعدہ چھاپنے کے مجاز ہوں گے۔ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ سے رجسٹرڈ 56 پبلشرز نے اشاعت کیلئے اپلائی کر دیا ہے۔ قاعدوں کی اشاعت کیلئے پبلشرز کی قرآن بورڈ سے رجسٹرڈ ہونے کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔

ٹیکسٹ بک بورڈ نے قرآنی قاعدوں کی اشاعت فی کلاس دو لاکھ مقرر کر دی ہے۔ اس سے قبل قرآنی قاعدوں کی اشاعت کی تعداد فی کلاس ایک لاکھ مقرر تھی۔ ٹیکسٹ بک بورڈ پبلشرز کی سکروٹنی کر کے قرآنی قاعدوں کی اشاعت کی اجازت دے گا۔ پہلی سے نویں جماعت اور گیارہویں جماعت کے طالبعلموں کیلئے ناظرہ قرآن کا لازمی مضمون شامل ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر