ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرگ ایکٹ میں ترمیم ،میڈیکل اسٹورز، فارمیسی مالکان کے لئے بڑی خبر

medical store lahroe
کیپشن: medical store
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زاہد چودھری : میڈیکل سٹورز. فارمیسیز کے لائسنس کا دورانیہ 2 سال سے بڑھا کر 5 سال کر دیا گیاجبکہ میڈیکل سٹورز ،فارمیسی اور ڈسٹری بیوٹرز کی لائسنس فیس میں دوگنا اضافہ کردیا گیا ہے ۔

 محکمہ صحت پنجاب ڈرگ ایکٹ اور رولز میں ترمیم کردی ہے۔ میڈیکل سٹور کی لائسنس فیس 2 سے بڑھا کر 10 ہزار مقرر  کردی ہے جبکہ فارمیسی کی لائسنس فیس 3 سے بڑھا کر 16 ہزار مقرر  کی گئی ہے اسی طرح ڈسٹری بیوٹرز لائسنس فیس 5 سے بڑھا کر 24 ہزار کردی گئی ہے ۔

لائسنس کی مدت ختم ہونے پر 15 دن میں تجدید نہ کروانے پر جرمانہ عائد ہوگا  جبکہ ڈرگ سیل لائسنس کی تجدید نہ ہونے پر جرمانہ عائد ہوگا.  اگر 90 روز کے اندر ڈرگ سیل لائسنس کی تجدید نہ کروائی گئی تو لائسنس منسوخ تصورہوگا. 

میڈیکل سٹور یا فارمیسی اور ڈسٹری بیوٹرز کے پروپرائٹر کی وفات کی صورت میں فوری مجاز اتھارٹی کو تحریری اطلاع دینا ہوگی ۔