شاہین عتیق: گائنی ہسپتال مصری شاہ میں ڈلیوری کے آپریشن کے دوران ڈاکٹر مریضہ انم کے پیٹ سے سپنچ نکالنا بھول گئی۔
ہیلتھ کیر کمیشن کی طرف سے سابق ایم ایس ڈاکٹر سہیل رانا کو قصور وار قرار دیتے ہوے پچاس ہزار جرمانہ اور ایک لاکھ ہسپتال کو جرمانہ کر دیا۔متاثرہ لڑکی انم کا ماموں انجم قدیر اپنے وکیل عمیر سعید بٹ ایڈووکیٹ کے ہمراہ سیشن کورٹ پہنچ گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد اویس کی عدالت میں ڈاکٹر سہیل رانا کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کر دی۔عدالت نے مصری شاہ پولیس سے سات مارچ کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔
مدعی انجم قدیر کا کہنا ہے انم کو ڈلیوری کے لیے داخل کرایا۔آپریشن کے وقت سپنچ پیٹ میں رکھ کر ٹانکے لگا دیے درد ہونے پر انکشاف ہوا۔ انم کا گنگارام ہسپتال سے سپنچ نکلوایا میری بیٹی مرتے مرتے بچی۔ایسے ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی جائے جوغفلت کرتے ہیں۔