بابر اعظم کیس؛ حامیزہ مختار کا نیا بیان سامنے آگیا

3 Mar, 2021 | 04:12 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر مقدمہ کرنے کے حکم کیخلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پی ایس ایل مکمل ہونے دیں پھر کیس سن لیں گے، نہ جانے کیس کا فیصلہ کس طرف جائے، ملک کی بدنامی ہوگی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر مقدمہ کرنے کے حکم کیخلاف درخواست پر سماعت، جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت سماعت کی،  کپتان بابر اعظم کی سابق گرل فرینڈ حامیزہ مختارعدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پی ایس ایل مکمل ہونے دیں پھر کیس سن لیں گے، عدالت نے ایک ماہ تک کیس سماعت ملتوی کردی۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کہا کہ نہ جانے کیس کا فیصلہ کس طرف جائے ملک کی بدنامی ہو گی، عدالت نے کیس کی سماعت 1 ماہ تک ملتوی کردی۔

 حامیزہ مختارنے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے انصاف ملے گا، ملکی عزت کی خاطر معزز جج نے کیس ایک ماہ کے لیے ملتوی کردیا ہے۔ میں ایک مہینے بعد پھرپیش ہوں گی۔ حامیزہ نے کہا کہ مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں لیکن میں نہیں ڈروں گی اورکیس لڑوں گی۔

 واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنے خلاف مقدمے کے احکامات کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔

مزیدخبریں