(وقاص احمد)لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں جواں سالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے آشنا کی بے وفائی سے دل برداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ،پولیس نے خاتون کے موبائل فون کا ریکارڈ حاصل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
کراچی کی رہائشی سندس نامی خاتون نے غالب مارکیٹ میں اپنے آشنا کے فوٹو سٹوڈیو کے باہرگولی مار کر خودکشی کی۔پولیس کو شبہ ہے کال سینٹر میں کام کرنے والے سندس نے آشنا کیطرف سے شادی سے انکار پر زندگی کا خاتمہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق دو بچوں کی ماں سندس کراچی سے اپنے خاوند سے جھگڑ کر لاہور آگئی تھی۔پولیس نے خاتون کا موبائل ریکاڈ حاصل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا یے جبکہ خاتون کے ورثا کو اطلاع کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے خاتون نے انکار کرنے پر خودکشی کی یا اسے بلیک میل کیا جارہا ہے، خودکشی کرنے کی اصل وجوہات جلد سامنے آئیں گی۔
ماہر نفسیات کے مطابق مجبت میں انکار اور نا امیدی کے باعث زندگی بوجھ لگتی ہے۔خاتون کی خودکشی کی فوٹیج بھی منظر عام پر آچکی ہے اور پولیس اب وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔
شہر لاہور میں گزشتہ دو ماہ کے دوران درجنوں خودکشیاں ہو چکی ہیں جن میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں۔۔پولیس کے مطابق گھریلو ناچاقی، معاشی تنگدستی اور معاشی رویے خودکشیوں کی بڑی وجوہات ہیں اور ان وجوہات کو ختم کرکے ہم قیمتی جانوں کا ضیائع روک سکتے ہیں۔