(سٹی42) آئی جی پنجاب انعام غنی نے 22افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے22افسران کےتبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے ملک غلام رسول کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز موبائل لاہور تعینات کر دیاگیا۔ وقارالحق ڈی ایس پی اینٹی موٹرسائیکل لفٹنگ سٹاف لاہور تعینات کردیا گیا۔ محمد احمد سلیم کو ڈی ایس پی لیگل ون لاہور، محمد سعید اور کاشف رؤف کی خدمات ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کے سپرد کردی۔
نویدہ حمید ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ایلیٹ پولیس فورس لاہور تعینات، اعجاز حمید، اظہر رضا کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپردکردی گئی ہیں۔داؤ احمد کی خدمات ڈی آئی جی ٹریفک کے حوالے جبکہ ناصر محمود کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے سپرد کردی گئیں۔
واضح رہے کہ قبل ازیں پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے کر تے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمدخان کو تبدیل کردیاگیا تھا،ساجد کیانی کوڈی آئی جی آپریشن لاہور لگا گیا ہے،اشفاق احمد خان کو آر پی او سرگودھا لگا دیا گیا،فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)وسیم احمد سیال کو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی لاہور جبکہ سید خرم علی شاہ کو آر پی او ملتان تعینات کردیاگیا۔شہزادہ سلطان کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور اس کے علاوہ احمد جمال الرحمان کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور لگا دیا گیا، محکمہ ایس اینڈ جی ای ڈی نے افسروں کے تقرر وتبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وقار شعیب قریشی کو ایس ایس پی ایڈمن لاہور تعینات کر دیا کیا گیا. ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کو ایس پی انوییسٹیگن ون پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ایس ایس پی زاہد نواز مروت کو ڈی پی او وہاڑی تعینات کر دیا گیا۔عثمان اعجاز باجوہ کو اے آئی جی انسپکشزز تعینات کر دیا گیا۔نجیب اللہ بھگوی کو اے آئی جی ایڈمن اینڈ سیکورٹی تعینات کر دیا گیا۔جمیل ظفر کو ڈی پی او پاکپتن تعینات کر دیا گیا۔کاشف اسلم کو ڈی پی او ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔