ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نےلاہوریوں کوخوشخبری سنادی

حکومت نےلاہوریوں کوخوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)گلی گلی،محلہ محلہ،بستی بستی اور گھر گھر اب ہو گا صحت کارڈ سے علاج،لاہوریوں کے لئےبہتر صحت سہولیات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ،78 ارب کی نئی ڈیمانڈ ،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے نئے فنڈز  کے لئےتجاویز پیش کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کیا جارہا ہے، آئندہ مالی سال کے لئے تخمینہ تیار کرلیا گیا، پروگرام کے لئےحکومت کو 78 ارب روپے دینا ہوں گے، پروگرام کے تحت ہر شہری کو صحت کارڈ دستیاب ہوگا جس سے وہ مفت علاج معالجے کی سہولیات سے آراستہ ہوں گے۔

پنجاب حکومت اس پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیے کوشاں ہے،محکمہ سشیپلائزڈ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے حکومت کو منصوبے پر آئندہ مالی سال میں آنے والے اخراجات کے حوالے سے بھی آگاہ کردیا ہے جس میں محکمے نے دوہزار اکیس بائیس کے بجٹ میں 78 ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہےجبکہ حکومت کو تجاویز بھی پیش کی گئی ہیں۔

اس سے قبل صحت سہولت کارڈ پروگرام بھی مختلف اضلاع میں جاری ہے جس پر حکومت سالانہ 24 ارب روپے کے اخراجات کررہی ہے،صحت سہولت کارڈ میں حکومت کو اس وقت 12 ارب روپے کے فنڈ کی کمی کا بھی سامنا ہے، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی حالات بہتر ہونے پر اس پروگرام کے لئےمکمل بجٹ دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن نے محکمہ صحت کے تعاون سے طلبا کو صحت کارڈ جاری کرنےکا فیصلہ کیاتھا، صحت کارڈ بننے کے بعد طلبا لاہور کے 25 ہسپتالوں سے مفت علاج کراسکیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے بچوں کے صحت کارڈ بنانے کے حوالے سے سکول سربراہان کو مراسلہ بھی جاری  کیاتھا، صحت کارڈ بنانے کے لئے تمام طلبا کو اپنے والدین کے آئی ڈی کارڈ کی فوٹو کاپیز جمع کرانا ہوں گی۔

محکمہ صحت کی ٹیمیں صحت کارڈ بنانے کے حوالے سے سکولوں کا دورہ کریں گی، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے محمد عمران کو فوکل پرسن تعینات کردیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer