پہلی سے آٹھویں کلاس کے طلباوطالبات کو پاس کیسے کیا جائیگا،تفصیلات جاری

3 Mar, 2021 | 12:50 PM

M .SAJID .KHAN

(جنیدریاض) پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباوطالبات کے سالانہ امتحانات کا معاملہ، سکول ایجوکیشن نے بچوں کو پاس کرنے کا طریقہ واضح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب ایگزمیشن کمیشن نے موسم سرما کا ہوم ورک چیک کرنے کا طریقہ بتا دیا۔ہوم ورک صفائی اور اچھے طریقے سے پیش کرنے پر پانچ نمبر ملیں گے۔ٹھیک کام کرنے پر دس نمبر ملیں گے۔مکمل کام کرنے کے پندرہ نمبر ہوں گے۔ اورل شارٹ سوالات کے بیس نمبر مختص کیے گئے۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہوم ورک کے پچاس اور سالانہ امتحانات کے پچاس نمبر رکھیں ہیں۔

واضح رہے کہ لاہورسمیت صوبہ بھر کے سکولوں میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق نئے سال کا دورانیہ یکم اگست 2021 سے لیکر31 مارچ 2022تک ہوگا۔ نیا تعلیمی سال کورونا کے باعث 8 ماہ کا ہوگا۔ مذکورہ فیصلہ صوبائی وزراء کانفرنس میں کیا گیا۔ صوبائی وزراء کانفرنس 26 فروری کومنعقد ہوئی تھی۔

علاوہ ازیں لاہور سمیت صوبے کے سات اضلاع کے تعلیمی اداروں میں 50 فیصد طلباء کے کلاسز لینے کی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس پالیسی کے مطابق لاہور کے سکولوں میں 31 مارچ تک 50 فیصد طلباء کی کلاسز کی پالیسی لاگو رہے گی۔ لاہور کے سکولوں میں یکم مارچ سے تمام طلباء  کے لئےکلاسز کے انعقاد پر پاپندی ہوگی۔

  لاہور، گجرات، رحیم یار خان، ملتان، سیالکوٹ، راولپنڈی اور فیصل آباد ضلع میں پچاس فیصد طلباء کی پالیسی لاگو رہے گی۔ مذکورہ اضلاع میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث سو فیصد طلباء کے کلاسز کی اجازت نہیں ہوگی۔

مزیدخبریں