باغوں کے شہر کی سنی گئی
سٹی42:باغوں کے شہرلاہور میں جگہ جگہ کوڑے کے انبار،، سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل شہر کا کچرا اٹھوانے کے لیے خود نکل پڑے، نورالامین مینگل نے کوڑا اٹھانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا اور صفائی کی صورتحال پر متعلقہ محکموں کو ہدایات بھی دیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے صفائی کے حوالے سے اندرون شہر سمیت شہر کے ودیگر علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر انہیںا یم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے کوڑا اٹھانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔
واضح رہے کہ میڈیا پر شہر کی ناقص صفائی کی صورتحال کی نشاندہی کی جا تی رہی تھی کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث شہر لاہور کچرہ کنڈی بن گیا ہے کوڑا دان بھرنے کے بعد سڑکیں بھی گندگی سے اٹ گئیں ہیں جبکہ شہری مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں ماڈل ٹاو¿ن آر بلاک، کیو بلاک، گلبرگ، شادمان، جوہرٹاون، لارنس روڈ پر لگے کوڑے کے ڈھیرلگے نظر آ رہے ہیں بعض مقامات پر سڑک کا آدھا حصہ کوڑے سے اٹا پڑا ہے، جس سے ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔
گلشن راوی ، اچھرہ، والمنڈی اور اسلامپورہ میں کوڑا ہی کوڑا نظر آرہا ہے، ٹاو¿ن شپ، اقبال ٹاو¿ن اور شادمان تعفن زدہ ہوگیا، سانس لینا بھی محال تھا۔ ساری صورتحال کے بعد سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل شہر کا کچرا اٹھوانے کے لیے خود نکل پڑے، نورالامین مینگل نے کوڑا اٹھانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ اور صفائی کی صورتحال پر متعلقہ محکموں کو ہدایات بھی دیں۔
باغوں کے شہر کی سنی گئی
3 Mar, 2021 | 09:31 AM