لاہور قلندرز کی پہلی شاندار فتح

3 Mar, 2020 | 10:02 PM

Arslan Sheikh

( حافظ شہباز علی ) لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، بین ڈنک اور سمیت پاٹیل کی جارحانہ بلے بازی کے سامنے گلیڈی ایٹرز بے بسی کی تصویر بنے رہے۔

لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، قلندرز نے دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی کو 37 رنز سے شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے لاہور قلندرز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز سکور کیے۔ بین ڈنک نے لیگ میں کسی ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے دس چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 93 جبکہ سمیت پاٹیل نے 71 اور کرس لین نے 27 رنز بنائے۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے بین کٹنگ 54 محمد نواز 24 اور شین واٹسن 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لاہور قلندرز کے سلمان ارشاد، محمد فیضان اور سمیت پاٹیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

میچ میں عمدہ کارکردگی پر بین ڈنک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، اپنے پانچویں میچ میں آج لاہور قلندرز دو مرتبہ کی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل آئے گی۔

مزیدخبریں