عدالتی حکم عدولی پرپی ایم ایس افسران کو سزائیں

3 Mar, 2020 | 05:26 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصر کھوکھر)عدالتی حکم عدولی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر حکومت پنجاب نے دو پی ایم ایس افسران کو محکمانہ سزائیں سنادیں .

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق کلکٹر اشتمال لاہور شمس الزمان کو جبری ریٹائرکر دیا گیا ہے ،شمس الزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے این ایچ اے میں تعیناتی کے دوران رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک پارٹی کو ناجائز فائدہ پہنچااور مس کنڈیکٹ کے مرتکب ہوئےاورنااہلی کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب حکومت پنجاب نے اے سی منکیرہ انورعلی کانجوکو بھی کنشور کی سزاسنائی ہے، انورعلی کانجو پر الزام ہے کہ انہوں نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی اور عدالت کے بارباربلانے پر بھی پیش نہیں ہوئے،اس پر عدالت نے حکومت پنجاب کو انورعلی کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

مزیدخبریں