معروف بیکری جلال سنز کو بھاری جرمانہ

3 Mar, 2020 | 05:24 PM

Arslan Sheikh

( عثمان علیم ) اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی جلال سنز کی اچانک چیکنگ، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور اوور چارجنگ پر 75 ہزار کا جرمانہ کردیا۔     

اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے اچانک فیصل ٹاؤن میں جلال سنز کی چیکنگ کی، جس دوران مختلف اشیاء خور و نوش کی قیمت اور کوالٹی کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور سرکاری نرخوں سے زائد پر اشیا ضروریہ کی فروخت پر جلال سنز کے منیجر کو 75 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈنے رائیونڈ سبزی منڈی کا بھی دورہ کیا، جہاں افسران اور ملازمین کی حاضری، سٹاک، اشیاء ضروریہ کی فراہمی، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد، ریٹس، گرانفروشی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

انتظامیہ کو منڈیوں میں انتظامات کو بہتر کرنے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں