ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آوارہ کتوں کے شہریوں پر وار جاری، مزید 47 کیسز رپورٹ

آوارہ کتوں کے شہریوں پر وار جاری، مزید 47 کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار لیکن ضلعی انتظامیہ کتے تلف کرنے سے لاچار، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 47 افراد کو کتوں نے کاٹ لیا۔
آوارہ کتے شہریوں کیلئے سنگین خطرہ بن گئے ہیں، مسلسل کتے کاٹے کے واقعات شہریوں کیلئے وبال بنے ہوئے ہیں۔متاثرہ شہری کہتے ہیں آوارہ کتوں کی وجہ سے بچے گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کتوں کو تلف کرنے کیلئے موثر کارروائی کی جانی چاہئے۔

ضلعی انتظامیہ کتوں کی تلفی اور محکمہ صحت کتوں کی ویکسینیشن میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔ شہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 47 افراد آوارہ کتوں کا نشانہ بنے ہیں۔ زیادہ تر متاثرہ افراد کو گورنمنٹ ہسپتال شاہدرہ میں ویکسی نیشن سمیت علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ رواں برس کے دوران اب تک شہر میں کتوں کے کاٹنے کے تین ہزار9سو سے زائد کیسز  رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔