"کرپشن کرنیوالے کرائے کے آدمیوں سے جلسے کروارہے ہیں"

3 Mar, 2020 | 04:35 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(قذافی بٹ)صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے پنجاب حکومت تمام انتظامات کرے گی، کرپشن کرنے والے کس منہ سے عمران خان پر تنقید کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الحمرا ہال میں شجر کاری کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہناتھا کہ حمزہ شہباز کا فرنٹ مین ہمیں بتا رہا ہے کہ تعلیم کے معاملات کو کیسےدیکھناہے,تحریک انصاف نے انصاف پرائمری اور انصاف آفٹر نون سکول کے ساتھ  اساتذہ کی کارکردگی جاننے کے لیے لائسنس کا اجراء کیا ہے،رانا مشہود نے ہمارے کام کو ڈی فیوز کرنے کی ناکام کوشش کی، وہ خود کرپشن کے الزامات میں ملوث ہیں،2008 سے2018 تک شہباز شریف کے دور میں سوا سات لاکھ بچے سکول جانے سے محروم رہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹو سے متعلق کہا کہ وہ پوری کوشش اور محنت کررہے ہیں مگر ذرا بھی کامیابی حاصل نہیں ہورہی، کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والے اب کرائے کے آدمیوں سے پنجاب میں جلسے کروارہے ہیں، حکومت کے خلاف اپنے منہ سے طوفان برساتے ہیں اور ہمیں اخلاقیات کا درس دیتے ہیں۔

بلاول زرداری صاحب نے بچپن میں اور ان کے والد صاحب نے 55 میں  کرپشن، بددیانتی کی وہ توپیں چلائیں ہیں جس کا سارا زمانہ معترف ہے،بلاول نے بچپن میں بہت بڑے کارنامے سرانجام دیئے، موصف دو دن سے ہمیں لاہور کے اندر بیٹھ کریہ درس دے رہے ہیں کہ آزادی صحافت کیا ہوتی ہے؟سوشل میڈیا پر قدغن کیوں لگایا جارہا ہے؟

 آصف علی زرداری نے 55 کے اندر منی لانڈنگ کا طریقہ ماڈل ایان علی کے ذریعے ایجاد کیا، کرپشن کے موجب پنجاب میں آکر عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید مت کریں, نواز شریف کے بارےبات کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لئے پنجاب حکومت تمام خاطر خواہ انتظامات کرے گی۔

مزیدخبریں