ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

"نواز شریف مجرم، فوری واپس بھیجا جائے" پاکستان کا برطانیہ کو خط

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے لئے پنجاب حکومت کی درخواست پر وزارت خارجہ نے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا ہے،  خط میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں ان کو فوری وطن واپس بھجوایا جائے .
نواز شریف کی مدت ضمانت ختم ہونے کا معاملے پر حکومت پاکستان نے برطانوی حکومت سے رابطہ کرلیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے برطانوی حکومت کو خط کے ذریعے آگاہ کر دیا گیا،  خط پنجاب حکومت کی سفارش اور مشاورت کے بعد بھیجا گیا ہے، خط  میں لکھا گیا ہے کہ نواز شریف کی ضمانت ختم ہو چکی ہے, اب وہ ایک مجرم ہیں,  نواز شریف ضمانت پر نہیں، انہیں پاکستان بھیجا جائےتاکہ وہ باقی سزا مکمل کر سکیں۔

 اس سے پہلے برطانوی حکومت نے پاکستان سے نواز شریف کا اسٹیٹس معلوم کیا تھا,حکومت نے بتا دیا تھا کہ نواز شریف ضمانت پر ہیں, تاہم اب حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے برطانوی حکومت کو موجودہ اسٹیٹس سے آگاہ کر دیا ہے۔

دوسری جانب چند روز قبل پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ نواز شریف نے اپنے علاج سے متعلق کوئی رپورٹ پنجاب حکومت کو جمع نہیں کرائی، نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کا وقت آپہنچا ہے۔وفاقی حکومت برطانیہ کو نواز شریف کو واپس بھیجنے کیلئے خط لکھے گی۔ 

واضح رہے کہ 24 دسمبر 2018 کو سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں 7 سال قید بامشقت سزا سنائی تھی۔ عدالت نے نواز شریف کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی ہدایت دی جبکہ نواز شریف کی درخواست پر بعد ازاں نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا۔ 22 اکتوبر کو نواز شریف کو پلیٹلیٹس میں کمی ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔    العزیزیہ ریفرنس میں انسانی بنیادوں پر نوازشریف کی 2 ماہ کیلئے سزا معطل کی گئی۔

 نوازشریف سروسزاسپتال سے ڈسچارج ہوئے، جاتی امرا میں آئی سی یوبناکرمنتقل کیا گیا۔ 8 نومبر 2019 کو ان کے بھائی شہباز شریف نے وزارت داخلہ کو نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دی۔ جسے وفاق نے منظور تو کرلیا لیکن انڈیمنٹی بانڈز کی شرط رکھ دی۔ 14 نومبر کو  ن لیگ نے انڈیمنٹی بانڈ کی شرط لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی۔

 16 نومبر کو  لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کو علاج کے لیے غیر مشروط طور پر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ 19 نومبر، نواز شریف علاج کے لیے لندن روانہ ہوگئے۔لندن میں سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ کیا گیا جو کہ ابھی تک جاری ہے۔ نواز شریف کے خاندانی ذرائع کے مطابق  جلد ان کا بڑا آپریشن کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں پچھلے دنوں نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر بھی لندن پہنچیں جبکہ ان کی بیٹی مریم نواز نے بھی لاہور ہائیکورٹ میں اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے  کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔