ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمز میں کھیلوں کا میلہ سج گیا

سمز میں کھیلوں کا میلہ سج گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان : سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا 15واں سالانہ سپورٹس فیسٹیول پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں منعقد ہوا۔ تقریب تقسیم انعامات پر بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو اسناد سے نوازا گیا۔

سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا 15ویں سپورٹس ویک کی تقریب تقسیم انعامات پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میاں منعقد ہوا۔ اس موقع پر طلبہ طالبات سمیت فیکلٹی ممبر زنے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کھیلوں میں حصہ لیا۔ سپورٹس ہفتہ کے اختتامی روز رسہ کشی ، ریلے ریس، سیف ریس، میوزیکل چیئر اور دیگر کھیل منعقد ہوئے۔۔


اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ سپورٹس ہفتہ کا مقصد طلبہ کو مل جل کر کام کرنے اور صحت مند طرز زندگی گزارنے پر آمادہ کرتا ہے۔


تقریب تقسیم انعامات میں پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز ، پروفیسر وارث فاروقہ، پروفیسر طیبہ وسیم، ایم ایس ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ، پروفیسر روبینہ سہیل، پروفیسر ساجد نثار، ڈاکٹر محمد ادنان سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور طلبہ طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

یاد رہے کھیل غیر نصابی سرگرمی کے طور پر ہر تعلیمی ادارے میں منعقد کیے جاتے ہیں۔آج کل تمام سرکاری  و غیر سرکاری اداروں میں ایسے کھیل منعقد کیے جارہے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer