(در نایاب) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام جائیدادوں کا نیلام عام ، جوبلی ٹاون پٹرول پمپ ، ڈی پارکنگ پلازہ ، لبرٹی پارکنگ پلازہ اور مون مارکیٹ پارکنگ پلازہ کے حقوق کرایہ داری نیلام کردیئے گئے ۔
ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر نیو مسلم ٹاون میں نیلامی کا انعقاد کیا گیا ۔نیلامی کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی نے کی ۔ سوک سنٹر جوبلی ٹاﺅن میں واقع پٹرول پمپ سائٹ کا حقوق کرایہ داری91لاکھ روپے سالانہ میں،ڈی پوائنٹ پارکنگ پلازہ رنگ محل کے حقوق کرایہ داری ایک کروڑ15 لاکھ روپے سالانہ ، مون مارکیٹ علامہ اقبال ٹاﺅن پارکنگ پلازہ کے حقوق کرایہ داری43لاکھ10ہزار روپے سالانہ میں نیلام کردیئے گئے ۔
پارک اینڈ رائیڈ پلازہ لبرٹی چوک کے حقوق کرایہ داری 26لاکھ روپے سالانہ جبکہ پارکنگ پلازہ لبرٹی مارکیٹ کے حقوق کرایہ داری 28لاکھ روپے سالانہ میں نیلام ہوئے ۔