پنجاب میں 25 شعبان سے رمضان بازار لگانےکا فیصلہ

3 Mar, 2020 | 01:37 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ)رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے پنجاب حکومت نے تیاری پکڑ لی،  لاہور سمیت پنجاب بھر میں رمضان بازار 25 شعبان سے لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں رمضان بچت بازار لگانے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں، 25 شعبان سے رمضان بازار لاہور سمیت پنجاب بھر میں لگائے جائیں گے، پنجاب حکومت نے متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کو ہدایات بھی جاری کردیں، محکمہ خوراک، زراعت، اربن یونٹ اور خزانہ کے افسران کو رمضان بازار لگانے کے حوالے سے تیاریوں کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رمضان بازاروں کی جیو میپنگ بھی کی جائے گی جبکہ اشیاء ضروریہ پر سبسڈی کا میکانزم طے کرنے کیلئے اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے، رمضان بازاروں کے قیام کیلئے سٹیک ہولڈرز کیساتھ آئندہ ہفتے وزیرصنعت ملاقات کریں گے۔

واضح رہےکہ ہر سال حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں عوام کو سستی و معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے رمضان بازار لگائے جاتے ہیں، گزشتہ سال پنجاب میں 309 رمضان بازار لگائے گئے تھے، رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس بھی قائم کی گئی تھیں۔

مزیدخبریں