درنایاب : انجینئرنگ یونیورسٹی(یو ای ٹی) کے شعبہ سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ کے طلبہ کے38 رکنی وفد نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر کا مطالعاتی دورہ کیا۔
وفد کو ایل ڈی اے کے مختلف شعبوں کے دائرہ کار ‘ ذمہ داریوں ، کارکردگی اور طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفدکو بتایا گیا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے لاہور میں عالمی معیار کے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے سلسلے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ لاہور شہر کی آبادی میں تیزی سے اضافے اور اس کی حدود میں مسلسل توسیع کے باعث درپیش چیلنجز سے نپٹنے اور شہر کو ترقی دینے کے لئے ماسٹر پلان کومستقبل کی ضروریات کے مطابق اپ ڈیٹ کرنے اور اس میں ترامیم کی ضرورت ہے۔
لاہور کا موجودہ ماسٹر پلان 2004ءمیں بنایا گیا تھا جو2021ءتک نافذ العمل ہے۔2050ء تک نئے ماسٹر پلان کی تیاری کے لئے ابتدائی کام شروع کر دیا گیا ہے ۔شہر میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کے لئے تعمیراتی قواعد کو بہتر کیا گیا ہے ۔لینڈ یوز رولز2019ءکا مسودہ تیار کر کے حتمی منظوری کے لئے پنجاب کا بینہ کو ارسال کیا جا چکاہے۔