دی پنجاب سکول کے زیراہتمام سمائل ڈے کا انعقاد

3 Mar, 2020 | 12:18 PM

وقار نیازی

(فاران یامین) خوش رہو اور خوشیاں بکھیرو، دی پنجاب سکول کے زیر اہتمام سمائل ڈے منایا گیا جس میں نئے آنیوالے ننھے طالب علموں کو خوش آمدید کہا گیا۔
دی پنجاب سکول ٹاون شپ میں ننھے بچوں کے چہروں پر خوشی بکھیرنے کیلئے" سمائل ڈے" منایا گیا،جس میں نئے آنیوالے ننھے طالبعلموں کو خوش آمدید بھی کہا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی سید احسان اللہ وقاص اور کرنل ریٹائرڈ صابر خان کا کہنا تھا کہ نئے آنے والے طلبہ طالبات کو تعلیم و تربیت کی اس عظیم درس گاہ پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

دی پنجاب سکول نے گزشتہ ستائیس برسوں میں تعلیم کے میدان میں اپنا خاص مقام پیدا کیا ہے۔طلبہ و طالبات نے ہاتھوں میں ویلکم کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے،تقریب کے اختتام پر طلبا و طالبات نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔

مزیدخبریں