سٹی 42: پاکستان سپرلیگ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں،حکومت نے شائقین کی سہولت کیلئے انتظامات کررکھے ہیں،لاہور یوں کو تکلیف سے بچانے کیلئے لاہور ٹریفک پولیس نے اپنا پلان جاری کردیا ہے۔
عوامی سہولت، آگاہی اور ٹریفک کی موثر روانی کیلئے 3 مارچ تا 22 مارچ تک کا ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کیا گیا ہے، شائقین کرکٹ کی سہولت کیلئے پارکنگ اسٹینڈز کی تعداد 3 سے بڑھا کر 4 کر دی گئی، پارکنگ پلازہ نزد سن فورٹ ہوٹل اور ڈونگی گراونڈ ایم ایم عالم روڈ پر بھی گاڑیاں پارک کی جا سکیں گی۔
سی ٹی او سید حماد عابد نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ایف سی کالج پارکنگ، پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گراونڈ میں گاڑیاں پارک کی جاسکتیں ہیں، پارکنگ اسٹینڈز سے شٹل سروس کے ذریعے شائقین کرکٹ قذافی اسٹیڈیم پہنچ سکیں گے 17 سو سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات ہونگے، 5 ایس پیز ،13 ڈی ایس پیز،90 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے، رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20فورک لفٹرز، 5بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہونگے۔
سٹی ٹریفک پولیس روائتی انداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی، مین بلیوارڈ گلبرگ، لبرٹی چوک، سنٹر پوائنٹ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا، مال روڈ،جیل روڈ،کینال روڈ، ایم ایم عالم روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی، لاہور راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا۔
سی ٹی او نے مزید کہا کہ شہر ی مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن15پر کال کرسکیں گے، آمدورفت کیلئے متبادل روٹس کینال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کےلئے ہمہ وقت کھلی رہے گی، جیل روڈ اور ایم ایم عالم روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کےلئے کھلے رہیں گے، کلمہ چوک انڈرپاس، سنٹر پوائنٹ سے فردوس مارکیٹ روڈ بھی ہرقسم کی ٹریفک کےلئے کھلے ہونگے، برکت مارکیٹ سے انڈرپاس کلمہ، سنٹر پوائنٹ، فردوس مارکیٹ، کینٹ ڈیفنس کھلے ہیں، مین بلیوارڈ گلبرگ فوارہ نمبر ایک سے کلمہ چوک، برکت مارکیٹ تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھلے ہونگے، ٹیم کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کچھ لمحوں کےلئے بند کیا جائے گا، موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کےلئے کھول دیا جائےگا، میچ کے دوران مسلم ٹاون موڑ سے کلمہ چوک تک کا انٹرسیکشن عام ٹریفک کےلئے بند ہوگا،مزنگ فیروز پور روڈ سے قصور /کینٹ جانے والی ٹریفک کو مسلم ٹاؤن موڑ سے جانب وحدت روڈبجھوایا جائےگا، وحدت روڈ سے برکت مارکیٹ، سنیٹر پوائنٹ، فردوس مارکیٹ، ڈیفنس موڑ، والٹن روڈ بجھوایا جائیگا۔
قصور سے چوبرجی جانے والی ٹریفک کو لاہور بریج سے براستہ پیکو روڈ ،والٹن روڈ متبادل راستوں پر چلایا جائیگا، شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ انتظامات،پارکنگ اسٹینڈز مغلپورہ،مال روڈ،جیل روڈ سے آنے والے شائقین براستہ کینال روڈ FCکالج پارکنگ میں گاڑیاں پارک کر سکتے ہیں۔ مزنگ، اچھرہ اور وحدت روڈ کی طرف سے آنے والے شائقین کرکٹ براستہ شاہ جمال FC کالج پارکنگ میں گاڑیاں پارک کر سکتے ہیں۔
موٹر وے ٹھوکر نیاز بیگ،واپڈا ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، جو ہر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سے آنے والی ٹریفک براستہ فیصل ٹاؤ ن برکت مارکیٹ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گراؤنڈمیں پارکنگ کریں، ظہور الہی روڈ،مین مارکیٹ، حالی روڈ سے آنے والے شائقین کرکٹ ایف سی کالج واقعہ ظہور الہی روڈ پارکنگ میں پارک کریں، گلبرگ،کینٹ کے رہائشی سن فورٹ ہوٹل کی پارکنگ استعمال کر سکیں گیں، والٹن، قصور، آر اے بازار، ڈیفنس کی طرف سے آنے والے شائقین ڈھونگی گرائونڈ ایم ایم عالم روڈ استعمال لر سکیں گے۔
پریشانی سے بچنے کیلئے ان ہدایات پر عمل کریں ،چنگ چی اور آٹو رکشے LNG/LPGاور CNGگاڑیوں کا پارکنگ ایریا میں داخلہ ممنوع ہے، گاڑی میں موجود تمام افراد کے پاس شناختی کارڈ اورتمام افراد کے پاس میچ کی ٹکٹیں ہونا لازمی ہیں پارکنگ اور اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے ٹریفک کے عملے سے رہنمائی لیں، ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے ہمہ وقت آگاہ رہنے کیلئے راستہ ایپ اور راستہ ایف ایم سنتے رہیں۔