لاہور کے 23ہزار اساتذہ کیلئے خوشخبری

3 Mar, 2020 | 11:14 AM

Azhar Thiraj

جنید ریاض :لاہور بھر کے 23 ہزار اساتذہ کیلئے خوشخبری آگئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اساتذہ کی ریشنلائزیشن کے عمل کو روک دیا،اب سکولوں میں پہلے سے موجود اضافی اساتذہ کو کرایہ کی بلڈنگ میں بنائے جانیوالے 100 سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔


کرایہ کی بلڈنگ میں کھولے جانے والے 100 سکولوں کیلئے اساتذہ کہاں سے لائیں، اساتذہ کی بھرتی ایجوکیشن اتھارٹی کیلئے درد سر بن گئی۔ذرائع کے مطابق ایجوکیشن اتھارٹی کو 100 سکولوں کیلئے کم از کم 500 اساتذہ کی ضرورت ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی نے لاہور میں ریشنلائزیشن کے عمل کو روکنے کیلئے صوبائی وزیر تعلیم سے درخواست کردی۔

سکولوں میں موجود اضافی اساتذہ کو کرایہ کی بلڈنگ میں بنائے جانیوالے سکولوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ نئے اساتذکی بھرتی کیلئے ادارے کے پاس  فنڈز دستیاب نہیں ۔ دوسری جانب اساتذہ کا کہنا ہے کہ خواتین اساتذہ کے 6 کلومیٹر اور میل اساتذہ کے 15 کلومیٹر سے دور تبادلے کیے گئے تو بھرپور احتجاج کریں گے۔

محکمے نے اپنی سر دردی ختم کرنے کیلئے لاہور بھر کے 23 ہزار اساتذہ کیلئے خوشخبری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے اساتذہ کی ریشنلائزیشن روک دی۔ساتھ ہی ساتھ احتجاجی اساتذہ کو بھی رام کرلیا۔

مزیدخبریں