لاہور میں ڈاکو راج، شہری لٹتے رہے، پولیس خاموش تماشائی

3 Mar, 2020 | 11:01 AM

وقار نیازی

(ندیم خالد، فخر امام) ڈاکو بے لگام،  لاہور شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔
نواب ٹاون کے علاقے میں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے 65 سالہ اشرف سے چالیس ہزار نقدی لوٹ لی، ڈاکووں نے موٹرسائیکل بزرگ شہری کوٹکر مار کر گرایا اور اس کے بعد پستول کے بٹ مار کر زخمی کر دیا۔بزرگ شہری سے چالیس ہزار نقدی بھی لوٹ لی۔ عارف کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے زخمی کا بیان ریکارڈ کر لیا اور کہا کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

نشتر کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں امجد اور جبیب الرحمان کے قبضہ سے01 موٹرسائیکل ،موبائل فونز اور اسلحہ برآمد ہوا جبکہ ملزمان دوران واردات 03 شہریوں کوزخمی کرنے کے مقدمات میں بھی پولیس کو مطلوب تھے۔  ملزمان نے دوران تفتیش 16 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
گجرپورہ کے علاقے میں ایک ہی جگہ پر دوسری بار ڈکیتی کی واردات، موٹرسائیکل سوار ملزمان شہری سے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تھانہ گجرپورہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے شہری کو روکا اور گن پوائنٹ پر نقدی چھین لی۔ متاثرہ شہری کا کہنا تھا ڈاکو نے موٹرسائیکل پر اس کا تعاقب کیا اور موقع ملتے ہی لوٹ لیا۔  علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اسی ہی جگہ پر کچھ روز قبل ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی۔ پولیس اور اعلی حکام نوٹس لیتے ہوئے وارداتوں کے سلسلے کو ختم کرائیں۔

مزیدخبریں