جنید ریاض : ایپکا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے صدر کو دھچکا لگ گیا۔ ندیم شاہ کی جانب سے ایگزیکٹیو باڈی کو ختم کیے جانے کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا گیا ۔
ایپکا لاہور ڈویژن نے ندیم شاہ کو آئین کیخلاف ورزی پر صدارت کے عہدے پر کام کرنے سے روک دیا ،ارشد مہر اور وسیم مغل کو تاحکم ثانی صدر اور جنرل سیکرٹری کا اضافی عہدہ دے دیا گیا ۔
ایپکا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےصدر ندیم شاہ کی جانب سے ایگزیکٹیو باڈی کو ختم کیے جانے کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا گیا۔ ایپکا لاہور ڈویژن نے ندیم شاہ کو آئین کیخلاف ورزی پر صدارت کے عہدے پر کام کرنے سے روک دیا۔جنرل سیکرٹری مبشر علی کو بھی اپنے عہدے کا حلف نہ اٹھانے پر کام کرنے سے روک دیا گیا۔
صدر ندیم شاہ کو اختیارات سے تجاویز کرنے پر 7 روز میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔جاری کیے گئے نو ٹیفکیشن کے مطابق وائس پریذیڈنٹ ارشد مہر کو صدرکااورایڈیشنل جنرل سیکرٹری وسیم مغل کو جنرل سیکرٹری کا اضافی چارج دیاگیاہے۔ ایپکا لاہور ڈویژن کے مطابق ارشد مہر اور وسیم مغل تاحکم ثانی صدر اور جنرل سیکرٹری کے اضافی عہدے پر فائز رہیں گے۔