’’وزیراعظم نے بھارتی ونگ کمانڈر کو واپس بھیجنے میں جلدبازی کی‘‘

3 Mar, 2019 | 09:27 PM

Arslan Sheikh

( راؤ دلشاد ) سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کی فوری رہائی پر تحفظات کا اظہار کردیا، انہوں نے کہا کہ بھارتی ونگ کمانڈر کوئی مٹھائی بانٹنے نہیں آیا تھا پاکستانیوں پر بمباری کرنے آیا تھا، علم نہیں خان صاحب نے رہا کرنے میں جلد بازی کیوں کی۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو میں کہا کہ مشکل حالات میں ایک ساتھ کھڑے ہیں، مگر میری ذاتی رائے ہے کہ وزیراعظم نے بھارتی ونگ کمانڈر کو واپس بھیجنے میں جلدبازی کی۔ بھارتی پائلٹ یہاں کوئی مٹھائی بانٹنے نہیں بلکہ پاکستانیوں کو شہید کرنے آیا تھا، بہتر ہوتا اگر بھارتی ونگ کمانڈر کو تھوڑی دیر روکتے تاکہ ہندوستان گڑگڑاتا تو سہی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کم از کم سعودی عرب یا یو اے ای کا وزیر خارجہ آتا تو ہی ونگ کمانڈر کو چھوڑا جاتا، علم نہیں خان صاحب کو ونگ کمانڈر کو چھوڑنے کی کیا جلدی تھی۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جہاں تک یکجہتی دکھانے کا تعلق ہے تو پارلیمنٹ اور عوام نے یکجہتی دکھائی، مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ 48 گھنٹے میں ہی بغیر مشورہ کیے ہی فیصلہ کرلیا جائے۔

مزیدخبریں