ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئی ناردرن کا گیس چوری کیخلاف آپریشن، 25 گھروں کے کنکشن منقطع

سوئی ناردرن کا گیس چوری کیخلاف آپریشن، 25 گھروں کے کنکشن منقطع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) سوئی ناردرن گیس کمپنی کی ٹیموں کا شہری کے مختلف علاقوں میں آپریشن، گیس چوری اور معاہدے کی خلاف ورزی پر متعدد کنکشن منقطع کردئیے گئے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا، اس دوران ازمیر سوسائٹی میں کنکشن منقطع کر دیا گیا۔ سوئی ناردرن حکام کے مطابق گھریلو میٹر سے کمرشل استعمال کی وجہ سے کنکشن منقطع کیا گیا۔ کاہنہ نو میں بھی مہر آزان ملک شاپ کا کنکشن معاہدے کی خلاف ورزی پر منقطع کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح شاہ فرید کالونی ملتان روڈ میں 25 گھروں میں گیس چوری پکڑی گئی۔ سوئی ناردرن حکام بتایا کہ گیس چوری پر کنکشن منقطع کر دیئے گئے ہیں۔ آپریشن جی ایم لاہور قیصر مسعود کی ہدایت پر چیف انجینئر راشد عنایت کی نگرانی میں کیا گیا۔