محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی

3 Mar, 2019 | 05:18 PM

Arslan Sheikh

( سعدیہ خان ) شہر میں بادلوں کے ڈیرے اور حسین موسم، چھٹی کے روز شہریوں کا تفریح گاہوں کا رخ کرلیا، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی نوید سنادی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر چیز نکھری نکھری اور ہر منظر دلکش ہے۔ ہلکی بوندا باندی سے جہاں موسم سہانا ہوگیا ہے وہی سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

خوشگوار موسم نے دل کا موسم سہانا کردیا ہے اور  پارکوں کی رونقیں بڑھا دی ہیں، کہیں کھیل کود تو کہیں باربی کیو اور مزے مزے کے کھابوں سے شہری رنگین موسم کو یاد گار بناتے رہے۔

محکمہ موسمیات نے پیر کے روز لاہور میں مزید بارش کے ساتھ آئندہ ہفتے بھی موسم خوشگوار رہنے کی نوید سنادی۔

مزیدخبریں