لاہوریوں کیلئے بری خبر، پی ایس ایل میچز کراچی منتقل

3 Mar, 2019 | 03:27 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) لاہوریوں کیلئے کھیل کے میدان سے بری خبر آگئی،  پی ایس ایل میچز لاہور سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا,اب کرکٹ دیوانے قذافی سٹیڈیم میں میچز نہیں دیکھ سکیں گے۔ 

پی ایس ایل فور کے لاہور میں ہونیوالے میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، لاہور میں ہونیوالے میچز اب کراچی میں ہوں گے، میچز کی لاہورسے منتقلی کا باضابطہ اعلان کچھ دیر میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور فرنچائز مالکان کا اجلاس ختم ہوگیا، فرنچائز مالکان غیر ملکی کھلاڑیوں کو اعتماد میں لیں گے، پی ایس ایل کے میچز کا شیڈول بھی تبدیل کردیا گیا ہے، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ 7 مارچ کی بجائے 10مارچ کو ہوگا۔نیشنل سٹیڈیم میں تمام میچز شام میں کھیلے جائیں گے، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ 11مارچ کو ہوگا۔

مزیدخبریں