’’وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اُٹھائیں‘‘

3 Mar, 2019 | 03:08 PM

Sughra Afzal

(شاہ رُخ ندیم) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ امن اور مذاکرات کے حق میں ہیں مگر کشمیر کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، وزیراعظم عمران خان مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اٹھائیں۔

مسلم ٹاؤن میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نےکہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ بھارت فریب سے کام لے رہا ہے۔ ہم نے زندہ پائلٹ بھارت کودیا جبکہ بھارت نےشاکراللہ کو جیل میں شہید کردیا، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ ہماری خارجہ پالیسی کی ناکامی ہےکہ او آئی سی کو کشمیریوں کے دُکھ کا احساس نہیں۔ بھارت مسلسل ایل او سی کی خلاف ورزی کر رہا ہے، کل جو فوجی جوان شہید ہوئے وہ ہمارے سروں کے تاج ہیں۔

مزیدخبریں