ملائیشین کمپنی کی نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کیلئے فنڈنگ کی پیشکش

3 Mar, 2019 | 12:27 PM

Sughra Afzal

(عمران یونس) ملائیشین رئیل اسٹیٹ کمپنی کینگ جا نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں فنڈنگ کی خواہش ظاہر کردی، دو رکنی وفد  نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ سے ملاقات پرپوزل پلان پیش کردیا۔

ملائیشین کمپنی کینگ جا رئیل اسٹیٹ کے دو رکنی وفد نے اظہار گروپ کلمہ چوک پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ آغا وقار، چیئرمین پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس یعقوب اظہار، جنرل سیکرٹری عاطف میو شریک تھے۔

ملائیشین ڈیلیگیشن نے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈنگ کی پیشکش کی اور پرپوزل پلان پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پنجاب میں پچیس لاکھ گھروں کے تعمیراتی منصوبے کیلئے حکومت پنجاب زمین فراہم کرے تو کینگ جا رئیل اسٹیٹ کمپنی گھروں کی تعمیر خود کرنے کو تیار ہے۔

مزیدخبریں