سرد موسم میں گرما گرم سموسے کھانے کیلئے لاہوریوں نے بازاروں کا رخ کرلیا

3 Mar, 2019 | 12:51 AM

Arslan Sheikh

( علی رضا ) ہلکی ہلکی بارش اور ٹھنڈے موسم انجوئے کرنے کے لیے لاہوریوں نے بازاروں کا رخ کر لیا، مردو خواتین سمیت سب ہی گرما گرم سموسوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔

ہلکی پھلکی بوندا باندی اور ٹھنڈی ہواؤں کے باعث سردی موسم میں لاہوریئے گرما گرم سموسے اور فرائی چپس کھانے کو ترجیح دیتے ہیں اور بارش کے موسم میں سونے پے سہاگہ والی بات ہوجاتی ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ موسم بہت خوشگوار ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے ہم نے مارکیٹ کا رخ کیا، گرما گرم سموسے کھا کر موسم کو مزہ دوبالا ہوگیا۔

ے موسم میں گھر سے باہر نکلنا اور شاپنگ کر نا سب کو ہی اچھا لگتا ہے ، اور پھر گرما گرم سموسے ماحول کو اور بھی گرما دیتے ہیں۔

مزیدخبریں