ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے پولیس کے محافظوں نے اپنے ہی محکمہ کو چونا لگا دیا

ریلوے پولیس کے محافظوں نے اپنے ہی محکمہ کو چونا لگا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مظہر عباس ) وقت بدلا، حکومت بدلی سب کچھ بدل گیا، مگر ریلوے پولیس نہ بدلی، ریلوے ڈرائی پورٹ کے محافظ ہی چور نکلے، کروڑوں مالیت کا سامان چوری، تاحال صرف ڈھائی لاکھ کا سامان ریکور ہوسکا۔

ریلوے ڈرائی پورٹ مغلپورہ کی حفاظت کیلئے تعینات ریلوے پولیس کے عملے نے ہی اپنے محکمہ میں واردات کرڈالی۔ مغلپورہ ڈرائی پورٹ ای شیڈ سے کروڑوں مالیت کا سامان غائب کرلیا، سامان میں موبائل اسیسریز، الیکٹرونکس اور کاسمیٹک کا شامل تھیں۔ واقعے پر ایس پی ریلوے میاں افنان امین کا کہنا تھا کہ ریلوے ڈرائی پورٹ مغلپورہ سے سامان غائب ہونے کی اطلاع ملتے ہی چوروں کے سراغ کے لیے ایک ٹیم بنا دی تھی۔

ایس ایچ او ریلوے پولیس مغلپورہ محمد اکرم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ریلوے پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے کل 64 کارٹن غائب کیے اور بازار میں فروخت کردئیے، جن میں موبائل اسسریز، گھڑیاں اور کاسمیٹکس کا سامان موجود تھا۔

ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس مغلپورہ میں مقدمہ درج اور باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 2 کروڑ روپے مالیت کے سامان میں سے ڈھائی لاکھ روپے کے سامان کی ریکوری کروا لی گئی جبکہ مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔