(سٹی42) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں کلین سویپ کا دعوی کر دیا۔ کہتے ہیں کہ مسلم لیگ نون 12سیٹوں پر جیتے گی۔
پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں سے ان کی پارٹی کا نام چھینا گیا ہے لیکن آزاد امیدوار نون لیگ کے ضابطہ اخلاق پر عمل کریں گے۔ نواز شریف سے وابستگی خوشبو کی طرح ہمارے جسموں میں رچ بس چکی ہے، وہ کسی آمر کی آمریت سے ختم ہوئی اور نہ ہی کسی فیصلے سے ختم ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے امانت کیساتھ لوگوں کی خدمت کی۔عوامی فیصلہ کبھی آمریت کے ضابطے کا پابند نہیں رہا۔