اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات میں حکومت پر دھاندلی کا الزام لگادیا

3 Mar, 2018 | 11:49 AM

Read more!

(سٹی42) اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات میں حکومت پر دھاندلی کا الزام لگا دیا، پاکستان تحریک انصاف نے پولنگ روک  کر بیلٹ باکس چیک کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات میں حکومت پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے پولنگ روک کر بیلٹ باکس چیک کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تحریک انصاف کے رہنما اور  رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے الزام عائد کیا کہ رانا ثناء اللہ کی قیادت میں حکومتی ارکان نے پولنگ بوتھ پر ہلا بولا ، ارکان اسمبلی بیلٹ پیپر باہر لے کر گئے ، پورا یقین ہے کہ ارکان بیلٹ باکس میں خالی پرچیاں ڈال کر ووٹ کی پرچی باہر لے کر جا رہے ہیں۔ 

یہ خبر پڑھیں: پنجاب پولیس کے اسلحے کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ

شعیب صدیقی نے کہا کہ ہم نے پریذائیڈنگ افسر کو اپنا احتجاج ریکارڈکروایا ہےلیکن پریذائیڈنگ افسر نے ہماری شکایت پر کان نہیں دھرا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نون لیگ 12 سینیٹ سیٹوں پر کلین سویپ کرے گی: رانا ثناءاللہ

انہوں نے کہا  کہ پرزائیڈنگ افسر کو ووٹنگ رکوا کر بیلٹ باکس کھلوانے کی تحریری درخواست دے دی ہے۔

مزیدخبریں