سٹی نیوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام کوکا کولا فٹبال پریمیئر لیگ کا میلہ سج گیا

3 Mar, 2018 | 11:01 AM

 (حسن خالد، علی بھٹی) سٹی نیوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام کوکا کولا فٹ بال پریمیئر لیگ کا میلہ سج گیا۔ ماڈل ٹاؤن فٹ بال گراؤنڈ میں کوکا کولاپریمیئر لیگ2018ء کے آغاز پر رنگا رنگ تقریب ہوئی۔ میگا ایونٹ خواتین کی ٹیموں سمیت 80 ٹیموں نے شرکت کی۔

سٹی نیوز نیٹ ورک کے زیراہتمام کوکاکولا فٹ بال پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ بعد ازاں سب نے یک زباں ہوکر قومی ترانہ پڑھا۔ اس موقع پر غبارے بھی ہوا میں چھوڑے گئے۔ سٹی نیوز نیٹ ورک کے زیراہتمام ہونے والی کوکا کولا فٹ بال پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب میں چیئرمین سٹی نیوز نیٹ ورک افضل نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ سی سی پی او امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز حیدراشرف، صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمان، خواجہ عمران نذیر، وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز، لارڈ میئر کرنل (ر) مبشرجاوید، وائس پریذیڈنٹ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ شیخ شاہد، ڈپٹی میئر راؤ شہاب الدین اور سینئر لیگی رہنما سہیل ضیاء بٹ سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

پہلے روز خواتین کی ٹیموں سمیت 10 ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ 4 روزہ پریمئیر لیگ میں ایک ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ سٹی نیوز نیٹ ورک کے زیر اہتمام کوکا کولا فٹ بال پریمیئر لیگ کے پہلے روز خواتین کی4 ٹیموں کے درمیان 2 میچز کھیلے گئے۔ ٹائیگرز گرلز الیون اور فائٹرز گرلز الیون نے میچز اپنے نام کیے۔ ٹائیگرز گرلز الیون نے دلچسپ مقابلے کے بعد 24 نیوز گرلز الیون کو شکست دے دی۔ خواتین کے دوسرے میچ میں فائٹرز گرلزالیون نے روہی گرلز الیون کوشکست دی۔ انہوں نے میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے اپنے نام کیا۔

فٹ بال پریمیئر لیگ کے پہلے روز مردوں کی 20 ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے گئے۔ ظفری خان الیون نے باآسانی سٹی کنگز کو صفر کے مقابلے میں7 گولوں سے شکست دے دی جبکہ ٹیکنیکل الیون نے نیوز پیپرز گرین کو ایک کے مقابلے میں چار، مارکیٹنگ الیون نے کلینگ الیون کو تین صفر سے اور بلوز الیون نے شیشہ الیون کو پینلٹیز پر تین کے مقابلے چار گولوں سے ہرا دیا۔

مزیدخبریں