چیف جسٹس پاکستان آج صاف پانی سمیت دیگر ازخود نوٹس کیسز کی سماعت کریں گے

3 Mar, 2018 | 10:22 AM

Read more!

(ملک اشرف) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں فل بنچ آج سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں صاف پانی، غیرمعیاری دودھ، مبینہ پولیس مقابلوں سمیت دیگرازخود نوٹس کیسز کی سماعت کرےگا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل تین رکنی فل بنچ ازخود نوٹس کیسز کی سماعت کرے گا، فل بنچ غیرمعیاری دودھ، صاف پانی، سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار، مبینہ پولیس مقابلوں، میڈیکل کالجز سمیت دیگر مفاد عامہ کے معاملات پر لیے گئے ازخود نوٹس کیسز کی سماعت کرے گا، عدالت نے متعلقہ افسران کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

 ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید، آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل، تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان سمیت دیگرمتعلقہ افسران شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں