ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نو مئی پرتشدد واقعات کے 320 مفرور ملزموں کی گرفتاری کے لئے نئے سرچ آپریشن کا فیصلہ

May 9 violence in Lahore, May Nine accused at large, Lahore police search operation, City42, May nine 2023, Investigation police,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:  لاہور پولیس نے نو مئی 2023  کے پرتشدد واقعات کے مقدمات میں مطلوب 320 ملزمان کی گرفتاری کے لیے نئے سرے سے سرچ آپریشن کرنے کا فیصلہ  کر لیا۔ پولیس کے  آپریشنز، انویسٹی گیشن اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ کو  ان مفرور اور روپوش ملزموں کی گرفتاری کے لئے ٹاسک سونپ دیئے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق نو مئی کے مقدمات میں مطلوب تین سو بیس ملزمان میں پرانے اور نئے نامزد افراد شامل ہیں۔ جن میں ایک سو سے زیادہ اشتہاری قرار دیے گئے ملزم بھی  ہیں ۔

مطلوب ملزموں میں سے متعدد خیبرپختونخواہ میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ جن میں حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال بھی شامل ہیں۔  پولیس حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور  اور  پنجاب کے اضلاع میں موجود افراد  کی گرفتاریاں کی جائیں گی۔