سٹی42: پاکستان مسلم لیگ نون سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو بری کرنے کے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔
حکومت کے قانونی امور کے ترجمان بیرسٹر عقیل ملک نے پریس کانفرنس میں کہاکہ حکومت سائفر کیس میں بریت چیلنج کرنے پر غور کررہی ہے، بہتر ہوتا کہ عدالت سائفر کیس کو قومی سلامتی کے تناظر میں دیکھتی، انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے ایک مخصوص سیاسی جماعت اور شخصیت کے لیے نرم فیصلے آرہے ہیں، عدالت کو سائفرکیس ری ٹرائل کے لیے بھیجنا چاہیے تھا،بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سائفر ایک حقیقت ہے، جسے جھٹلایا نہیں جاسکتا، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کے رہنما طلال چودھری نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بری کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ پر ردعمل میں کہا کہ سائفر کا راز افشا کرنے کا کیس " دو جمع دو والا کیس" ہے. اس کے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں تبدیلی بھی آسکتی ہے۔