سٹی42: اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں آج منگل کے روز سے پہنچنا شروع ہو جائیں گی.
سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کو بریفننگ دی جس میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر 30 بسیں کل سے اسلام آباد پہنچنا شروع ہو جائیں گی۔
چئیر مین سی ڈی اے کے مطابق یہ بسیں ابتدا میں دو روٹس پر چلائی جائیں گی۔ فیڈر روٹ 7 نسٹ سے شروع ہوکر پمز ہسپتال تک آۓگا جبکہ فیڈر روٹ 4 پمز سے شروع ہوکر بری امام/ قائد اعظم یونیورسٹی تک ہوگا۔
یہ سروس صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک استعمال کی جاسکے گی.
چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی کہ مستحق طبقات بشمول معذور افراد، طلبا اور دیگر کو ان بسوں میں سفر کے لئے سبسڈی دینے کے لئے کام کیا جائے۔