سٹی42: لاہور میں نکاسی آب کا نظام درست ہو گا، سڑکوں اور گلیوں کی مرمت ہو گی، سٹریٹ لائٹس ،قبرستانوں اور پارکس کی بحالی ہوگی۔ لاہور شہر کی ری ویمپنگ کے پروگرام کے تحت شہر کی 867 سکیموں کے لئے 71 ارب 66 کروڑ روپے کی خطیر رقم کی منظوری دے دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کو لاہور کی بحالی اور ترقی کے ضمن میں اہم ٹارگٹ مل گیا۔
پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی صدارت میں لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن میں سیوریج لائنوں کی مرمت و بحالی، سڑکوں اور گلیوں کی مرمت، سٹریٹ لائٹس ،قبرستانوں اور پارکس کی بحالی کے منصوبوں کے متعلق اہم اجلاس پیر کے روز ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر نے خصوصی بریفنگ دی۔
اس اہم اجلاس میں لاہور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی 449سکیموں کے لئے 58ارب 90کروڑکی منظوری دی گئی۔ واسا کی 418سکیموں کے لئے 12ارب 76کروڑ روپے کے اخراجات کی منظوری دی گئی۔
راوی زون کی 65سکیموں کے لئے 8ارب 35کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ۔
داتا گنج بخش زون کی 24 ترقیاتی سکیموں کیلئے3ارب67کروڑ روپے کے اخراجات کی منظوری دی گئی۔
سمن آباد زون کی 9 ترقیاتی سکیموں کے لئے 1 ارب 25کروڑ روپے، نشتر زون کی 89 ترقیاتی سکیموں کے 12ارب روپے ،گلبرگ زون کی 10 ترقیاتی سکیموں کیلئے 85کروڑ کے اخراجات کی منظوری دی گئی۔
شالامار زون کی 22سکیموں کیلئے 2ارب 83کروڑ روپے اخراجات کی منظوری دی گئی۔
اقبال ٹاؤن زون کی 158 ترقیاتی سکیموں کیلئے 18ارب 52 کروڑ روپے کے اخراجات منظور کئے گئے۔
لاہور کے عزیز بھٹی زون کی 25 ترقیاتی سکیموں کیلئے 3ارب 91کروڑ روپے اور واہگہ زون کی 47سکیموں کیلئے 7 ارب 56 کروڑ روپےکے اخراجات کی منظوری دی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کو لاہور ری ویمپنگ پروگرام کو مکمل کرنے کے لئے 10ماہ کا وقت دیا گیا ہے ، ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے اجلاس کے شرکا کو بتایا کہ لاہور کی ری ویمپنگ کے پرواگرام کے تحت سکیموں کو بہت جلد جامع پلان کے تحت شروع کروایا جائے گا۔