سائفر کیس : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی بریت کا مختصر فیصلہ جاری

3 Jun, 2024 | 07:30 PM

سٹی42: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کا مختصر فیصلہ جاری کردیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ  کے چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی جانب سے مختصر فیصلہ جاری کیا گیا۔

چیف جسٹس کی جانب سے جاری کردہ مختصر فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کیخلاف اپیلیں منظور کی جاتی ہیں۔ سائفر کیس میں ٹرائل کورٹ کا 30 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے اور بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری قرار دیا جاتا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اگر کسی دوسرے کیس میں قید نہیں تو بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کو فوری رہا کیا جائے۔

مزیدخبریں