مریم نواز نے بجلی چوری میں ملوث افراد پر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا

3 Jun, 2024 | 07:18 PM

راؤ دلشاد:  پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب  بھر میں بجلی چوری سے متعلق امور اور کارروائی کاجائزہ لیا گیا۔ 
لیسکو  اور دیگر  بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں بجلی چوری سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ 
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بجلی چوری سے متعلق مزید مستند ڈیٹا اورجامع رپورٹ طلب کر لی۔
چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن سے آگاہ کیا۔

 وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر ضلع میں 660پولیس اہلکار بجلی چوروں کے خلاف مہم میں معاونت کررہے ہیں ۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے  بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم دیا۔مریم نوازشریف  نے ہدایت کی کہ بجلی چوروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھی جائیں - 
 
 

مزیدخبریں