رشید پورہ میں کچی گلیاں، ٹوٹی سڑکیں لاہور کی ترقی کے ماتھے پر سوالیہ نشان

3 Jun, 2024 | 06:17 PM

عمیر افضل :  پاکستان منٹ سے متصل رشید پورہ کا علاقہ خستہ حالی کا شکار  ہو کر رہ گیا۔ ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور بجلی کے لٹکتے تار مکینوں کیلئے وبال جان بن گئے۔رشید پورہ کے  مکین سوئی گیس اور واٹر سپلائی کی فراہمی سے بھی محروم ہیں۔ 

 پاکستان منٹ سے متصل رشید پورہ کے علاقہ مکین ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور بجلی کے لٹکتےتاروں کی وجہ سے پریشان ہیں ۔ علاقے میں سیوریج کے بھی ناقص انتظامات ہیں۔ مکین سوئی گیس اور واٹر سپلائی کی فراہمی سے بھی محروم ہیں۔

رشید پورہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ نلکوں میں سیوریج ملا پانی آتا ہے۔ بارش کے بعد گلیاں تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں۔ بجلی کے لٹکتے تار بھی حادثات کا باعث بنتے ہیں۔ سوئی گیس کی لائن موجود ہے، لیکن سپلائی سے محروم ہیں۔ اہل علاقہ نے انتظامی عہدیداروں سے علاقے کی حالت زار بہتر بنانے کی اپیل کی ہے۔

رشید پورہ کہنے کو تو لاہور شہر کا حصہ ہے لیکن یہاں اب تک ایسی گلیاں موجود ہیں جنہیں کبھی پکا کیا ہی نہیں گیا۔ یہ کچی گلیاں لاہور شہر کی ترقی کے ماتھے پر ایک سوالیہ نشان ہیں۔

مزیدخبریں