سٹی42: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کا چار روزہ دورہ چین بڑی اہمیت کا حامل ہے ،مہنگائی میں واضح کمی کی رپورٹ حکومت کی کامیابی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارا فوکس ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے پر ہے، وزیراعظم کا چار روزہ دورہ چین بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
وفاقی وزیر نے ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی میں واضح کمی کی رپورٹ کو حکومت کی کامیابی قرار دیا، کہا کہ برطانیہ کے ساتھ دس ارب ڈالر کے معاہدے جلد ہوں گے، ہر شعبے سے وابستہ کاروباری شخصیات وزیراعظم کے ہمراہ اپنے خرچے پہ جا رہے ہیں۔ پاک چین بزنس فورم میں وفد وزیراعظم کی سربراہی میں شرکت کرے گا ، ایم او یو سائن ہوں گے اور آئی ٹی کے شعبے کی بہتری کے لئے بھی چین کے ساتھ اہم معاہدے ہوں گے۔