ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہ پور کانجراں مویشی منڈی، شدید گرمی اور مہنگائی کے سبب خریدار نہ ہونے کے برابر

شاہ پور کانجراں مویشی منڈی، شدید گرمی اور مہنگائی کے سبب خریدار نہ ہونے کے برابر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری، شدی گرمی کی لہر اور مہنگائی کےسبب خریدار نہ ہونے کے برابر ۔
عید الاضحی کی آمد میں بس دو ہی ہفتے باقی ، خوبصورت قد کاٹھ، رنگ اور نسل کے جانور شاہ پور کانجراں مویشی منڈی کی زینت بنے ہوئے ہیں۔لیکن شدید گرمی کی لہر اور مہنگائی کےباعث منڈیوں میں خریدار نہ ہونے کے برابر ہیں۔

مہنائی سے متعلق خریداروں کا کہنا ہے چار لاکھ کی گائے سات لاکھ میں بیچی جا رہی ہے جبکہ بکروں کے ریٹ بھی آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں۔ بیوپاریوں نے مہنگائی کا شکوہ کرتے ہوئے کہا دور دراز علاقوں سے جانور لانے اور ان کی دیکھ بھال میں بہت خرچہ آتا ہے، اس لیے جانور مہنگے داموں میں فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔