ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مظفر آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ 

 مظفر آباد کی انسداد دہشگردی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں عدالت نے بحث مکمل ہونےکےبعد فیصلہ محفوظ کیا۔

 یاد رہے کہ عدالت  نے 2  روز قبل  سلو پوائزن کے شبے پر  احمد فرہاد کے طبی معائنےکا حکم بھی دیا تھا۔ 

 ضرورپڑھیں:مخصوص نشستوں سے متعلق  کیس، چیف جسٹس اور جسٹس منیب اختر کے درمیان جملوں کا تبادلہ 

 اس سے قبل وفاقی حکومت نے 29  مئی کو  15 روز بعد اسلام آباد سے لاپتہ شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے کشمیری شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کےکیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا،تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ احمد فرہاد اب تک گھر نہیں پہنچے، بتایا گیا کہ احمد فرہاد تھانہ صدر مظفرآباد میں درج مقدمہ میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں،وکیل کے مطابق احمد فرہاد کے اہل خانہ کی ان سے ملاقات کروائی گئی ہے۔