لاہور میں کرائم کنٹرول کرنے کیلئے ڈولفن اور پیرو کی پیٹرولنگ پلان تبدیل کرنے کا فیصلہ

3 Jun, 2024 | 03:47 PM

وقاص احمد: صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرائم کنٹرول کرنے کیلئے ڈولفن اور پیرو کی پیٹرولنگ پلان تبدیل کرنے کا فیصلہ, نئے پیٹرولنگ پلان کے مطابق شہر کے 20 کرائم ہاٹ سپاٹ پر اضافی پیٹرولنگ ہو گئی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرائم کنٹرول کرنے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی۔ کرائم کنٹرول کرنے کے لئے ڈولفن اور پیرو نے پیٹرولنگ پلان تبدیل کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

نئے پلان کے مطابق کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز میں اضافی ٹیمیں تعینات ہوں گی۔ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کی زیر صدارت اجلاس میں زیادہ کرائم والے 30 تھانوں کی نشاندہی کی گئی ۔30 تھانوں کی حدود میں 20 سیکٹرز کو سپیشل بیٹس ڈکلئیر کیا گیا ۔

زوہیب نصر اللہ رانجھا کے مطابق سپشپل بیٹس زیادہ کرائم والے تھانوں کے کرائم ڈیٹا کی روشنی میں بنائی گئی ہیں، سپیشل بیٹس میں ڈولفن اور پیرو کی نگرانی ڈی ایس پیز کریں گے۔

مزیدخبریں