(عرفان ملک)9مئی کے320ملزمان کی گرفتاری کیلئےبڑےپیمانےپرکریک ڈاؤن کافیصلہ کر لیاگیا۔
پولیس کے مطابق آپریشنز، انویسٹی گیشن اور آرگنائزڈ کرائم یونٹ کو ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔320ملزمان میں پرانےاورنئےنامزدافراد جبکہ 100سےزائداشتہاری ملزمان بھی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مطلوب ملزمان میں متعدد خیبرپختونخوامیں پناہ لیے ہوئے ہیں ،خیبرپختونخوامیں چھاپے کے دوران مزاحمت کے خدشات ہیں۔پہلے مرحلے میں لاہور سمیت پنجاب کے اضلاع میں گرفتاریاں کی جائیں گی۔